1 اگست، 2024، 2:50 PM

خطے میں امن اور صلح کے لئے مل کر کام کریں گے، سعودی بادشاہ کا پزشکیان کو پیغام

خطے میں امن اور صلح کے لئے مل کر کام کریں گے، سعودی بادشاہ کا پزشکیان کو پیغام

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ مل کر خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے کام کرنے پر تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام پیغام ارسال کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید توسیع کی پیشکش کی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرداخلہ شاہزادہ منصور بن متب بن عبدالعزیز نے صدر پزشکیان کو سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے صدر پزشکیان کے لئے کامیابی کی تمنا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی حکومت میں ایران مزید ترقی کرے گا۔

News ID 1925742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha