مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد باقری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اور استقامتی محاذ مل کر جائزہ لے رہے ہيں کہ شہید ہنیہ کے خون کا انتقام کس طرح لیا جائے۔
مسلح افواج کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ شہید ہنیہ کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔ میجر جنرل محمد باقری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مختلف قسم کے اقدامات انجام دیئے جائيں گے کہا کہ صیہونیوں کو پچھتانا پڑے گا-
ایران کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے بھی کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو طمانچہ لگنا چاہیے تاکہ اس نے جو کیا ہے اس کی تلافی ہو سکے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ اب تک صیہونیوں کا کوئی ایسا اقدام نہيں ہے جس کا ویسا ہی جواب نہ دیا گیا ہو۔
آپ کا تبصرہ