مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہبر معظم نے کہا کہ حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے شروع سے ہی مدبرانہ، معقول اور منطقی موقف اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی مختلف جماعتوں سے ہماہنگی اور فیصلے حزب اللہ کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔
رہبر معظم نے شیخ نعیم قاسم سے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کو میرا سلام کہدیں اور بولیں کہ میں ہمیشہ ان کے لئے اور مقاومتی کمانڈروں اور جوانوں کے حق میں دعا کرتا ہوں۔
ملاقات کے دوران شیخ نعیم قاسم سے رہبر معظم کو فلسطین اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر کیا۔
آپ کا تبصرہ