حزب اللہ نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ  اور غدارعرب حکمرانوں کو شکست دی

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جولائی سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ  اوران کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کیا۔ شیخ نعیم قاسم  نے کہا کہ جولائی 2006 ء میں حزب اللہ نے صرف اسرائیل کو شکست سے دوچار نہیں کیا بلکہ امریکہ اور عرب سازشی ، خائن اور غدار حکمرانوں کو بھی شکست سے دوچار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی میں لبنانی قوم کا گرانقدر تعاون شامل تھا۔

News Code 1892073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =