29 جولائی، 2024، 4:18 PM

جنگ کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کرے گی، امریکہ

جنگ کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کرے گی، امریکہ

صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنماوں پر نشانہ بنانے کی صورت میں گولان کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول سے خارج ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکام نے صہیونی اعلی عہدیداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی قسم کی جنگ سے گریز کریں ورنہ لبنانی تنظیم تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر میزائلوں کی بارش کرے گی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔

دوسری طرف حزب اللہ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ تنظیم کے پاس خودکش ڈرون طیاروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں میزائل موجود ہیں چنانچہ صہیونی حکومت کوئی غلطی کرے تو ان میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

اس سے پہلے آکسیوس نے صہیونی  اور امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے صہیونی حکومت کو منتبہ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے رہنماوں کو ٹارگٹ کرنے کی صورت میں مقبوضہ گولان کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول سے خارج ہوسکتا ہے۔

News ID 1925655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha