28 جولائی، 2024، 8:47 AM

بیروت، پوری توانائی کے ساتھ مقاومت کا دفاع کریں گے، ایرانی سفیر

بیروت، پوری توانائی کے ساتھ مقاومت کا دفاع کریں گے، ایرانی سفیر

لبنان میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب کے بجائے مقاومت کا بھرپور دفاع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں تعیینات ایرانی سفیر مجتبی امانی نے صہیونی حکومت کی جانب سے حزب اللہ اور لبنان کو دھمکی دینے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں امانی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی حکمت عملیوں سے قطع نظر خطے میں جنگ کا دائرہ بڑھنے کے امکانات کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ہیں۔ دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ مقاومت کے دفاع کے لئے اپنی پوری توانائی استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز عصر کے وقت مقبوضہ علاقے کے اندر فٹبال اسٹیڈیم میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے 11 ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت نے واقعے کے بعد حزب اللہ کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔

News ID 1925630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha