مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے یمنی حکومت کے مذاکراتی گروہ کے سربراہ محمد عبدالسلام سے ٹیلفونک گفتگو کی اور گذشتہ دنوں صہیونی حکومت کی جانب سے یمن پر حملے کی شدید مذمت کی۔
گفتگو کے دوران ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ کے عوام کی مقاومت، یمن کی جانب سے فلسطینیوں کی وسیع حمایت اور اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے وعدہ صادق آپریشن تین ایسے واقعات ہیں جن کی وجہ سے گذشتہ نو مہینوں کے دوران صہیونی حکومت کو شکست فاش ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت اور عوام کا فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقاومت امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے۔
اس موقع پر عبدالسلام نے یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کا الحدیدہ پر حملہ اس کی شکست کی واضح دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور یمنی مقاومت کی حمایت قابل قدر ہے۔
آپ کا تبصرہ