16 جولائی، 2024، 9:06 AM

حضرت امام حسینؑ نے حق اور عدالت کے لئے قیام کیا، ایرانی نومنتخب صدر

حضرت امام حسینؑ نے حق اور عدالت کے لئے قیام کیا، ایرانی نومنتخب صدر

نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان نے شب عاشور مجلس عزا کے موقع پر کہا کہ اگر معاشرے میں حق اور انصاف رائج نہ کرسکیں تو ہمارا گریہ کسی فائدہ کا نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شب عاشور حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا کے موقع پر کاہ کہ اگر حکمران حق اور عدالت سے کام لیں تو عوام حکومت سے راضی ہوں گے۔ حضرت امام حسینؑ حق کی خاطر شہید ہوگئے۔ اللہ کی کتاب اور انبیاء حق کی خاطر بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں حق اور انصاف نہ ہو تو آپس میں جھگڑے شروع ہوتے ہیں۔ اگر ہم معاشرے میں حق اور عدالت قائم نہ کرسکیں تو ہمارا گریہ کسی کام کا نہیں ہے۔ حکومت اور عہدے ایک دوسرے پر فخر کرنے کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کو ان کا حق دینے کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت نہیں دینا چاہئے کہ لوگ حق کو پامال کریں۔ حضرت امام حسینؑ اسی مقصد کے لئے کربلا گئے۔ اگر خود کو قیامت کے دن جوابدہ سمجھتے ہیں تو لوگوں کے ساتھ حق اور انصاف سے کام لینا ہوگا۔ حق اور خواہشات نفس ایک دوسرے کے مقابل میں ہیں۔ حضرت امام حسینؑ نے اسی لئے قیام کیا کہ حق پر عمل نہیں ہورہا تھا۔ آپ پیغمبر اکرم ص اور اپنے والد گرامی کی سیرت کو زندہ کرنا چاہتے تھے۔ وإنّی لم أخرج أشراً ولا بطراً ولا مفسداً ولا ظالماً، وإنّما خرجت لطلب النجاح والصلاح فی اُمّة جدّی محمّد، اُرید أن آمر بالمعروف وأنهی عن المنکر۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ شب عاشور حضرت امام حسینؑ نے اصحاب میں سے ہر ایک کے پاس جاکر فرمایا کہ رات کے اندھیرے میں کسی طرف چلے جاؤ۔ ان کو مجھ سے دشمنی ہے۔ اصحاب میں سے کوئی نہیں گیا کیونکہ امام عالی مقام کے ساتھ عشق اور محبت کے ساتھ میدان کربلا میں آئے تھے۔ یہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ اگر حضرت امام حسینؑ کے راستے پر چلیں تو خواہشات نفسانی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

News ID 1925436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha