مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہی انقلاب اسلامی کے حقیقی سپاہی ہیں جو کسی لالچ اور غرض کے بغیر خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے جس سے عوام راضی ہوجائیں اور ملک میں ولایت فقیہ، جمہوری اسلامی اور انقلاب کا نظام مزید مستحکم ہوجائے۔ اگر ہم خلوص سے کام کریں تو لوگ اس نظام سے راضی اور مطمئن ہوں گے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمیں زبان کے بجائے اپنے کام سے خود کو اچھا ثابت کرنا چاہئے۔ عوام کو یقین ہونا چاہئے کہ ہم ان کی مشکلات حل کرسکتے ہیں۔ اس طرح لوگ ہماری طرف جذب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے داخلی اتحاد اور انسجام کو محفوظ کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ