مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے زیر اہتمام اسکول پر صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی مراکز پر حملے سے مغرب کا چھپا ہوا چہرہ دوبارہ دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے قتل عام اور زمینوں پر ناجائز قبضے سے اپنا وجود تشکیل دیا ہے، اس سے انسان دوستی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی توقع نہیں رکھی جاسکتی کیونکہ اس کی بنیاد ہی قتل و غارتگری پر ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ افسوس ناک واقعے کے باوجود انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار مغربی ممالک خاموش ہیں۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کے حامی ممالک صرف میدان جنگ میں ہی نہیں بلکہ اخلاقی اور انسانیت کے حوالے سے بھی شکست سے دو چار ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ