7 جولائی، 2024، 7:06 PM

ایرانی نومنتخب صدر سے قائم مقام صدر کی ملاقات

ایرانی نومنتخب صدر سے قائم مقام صدر کی ملاقات

ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے اتوار کے روز نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے اتوار کے روز نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد مخبر نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ملک کے انتظامی امور کی تازہ ترین صورتحال پر ایک جامع رپورٹ پیش کی۔

پزشکیان نے کہا کہ ہم شہید صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت کے دوران بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت و وقار کو بلند کرنے کے لیے کی جانے والی غیر متزلزل کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے صدر رئیسی کی شہادت کے بعد کابینہ کے ارکان کی بے لوث کوششوں بالخصوص ملک کی بہتر انتظامیہ کے لیے قائم مقام صدر کی جانب سے اٹھائے گئے تعمیری اور موثر اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے وزارت داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ حتمی نتائج کے مطابق پزشکیان نے کل 30,530,157 ووٹوں میں سے 16,384,403 ووٹ حاصل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔

69 سالہ پزشکیان اس سے قبل 10ویں پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر اور اس وقت کے صدر محمد خاتمی کے دور میں ملک کے وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

News ID 1925281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha