29 جون، 2024، 8:18 PM

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، تعلقات میں بہتری پر اظہار اطمینان

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، تعلقات میں بہتری پر اظہار اطمینان

ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری نے سعودی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

علی باقری نے حج کے موقع پر حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تہران میں ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کے دوران سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ امید بخش ہے۔

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے غزہ اور غرب اردن میں جاری صہیونی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کو دھمکی دینا صہیونی حکومت کی فطرت میں شامل ہے۔ نتن یاہو غزہ میں ہونے والی عبرتناک شکست سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر حملے کی صہیونی دھمکی تشویشناک ہے۔

News ID 1925078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha