26 جون، 2024، 3:15 PM

ایران بھر میں شہدائے خدمت کے اربعین کی تقریبات ہوں گی

ایران بھر میں شہدائے خدمت کے اربعین کی تقریبات ہوں گی

حکومتی ترجمان نے کہا کہ شہدائے خدمت کے مراسم اربعین کل تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں منعقد ہوگے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، حکومتی ترجمان علی بہادری جہرمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید غدیر کے جشن کے انعقاد میں شریک عوامی گروہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس عظیم الشان جشن کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے خدمت کے چہلم کی مجلس کل تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں منعقد کی جائے گی۔ تہران کے مصلائے امام خمینی میں کل عصر 5 بجے سید حسن نصر اللہ کے ویڈیو پیغام اور شہید رئیسی کی اہلیہ کے خطاب کے ساتھ مجلس کا آغاز ہوگا۔

 قابل ذکر ہے کہ شہدائے خدمت کے چہلم کی تقریبات عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شہید بہشتی کی برسی کے موقع پر منعقد ہوں گی۔

 جہرمی نے صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی شہادت کے 40 دن بعد صدارتی انتخابات کا انعقاد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ملک اور عوام اس اہم فریضے کی انجام دہی کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور یہ انتخابات بغیر کسی تعطل کے بروقت ہونے جارہے ہیں۔

News ID 1924983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha