22 جون، 2024، 3:30 PM

امریکہ کی فضائی جارحیت؛ عراقی مزاحمت کے سرحدی محافظ شہید

امریکہ کی فضائی جارحیت؛ عراقی مزاحمت کے سرحدی محافظ شہید

عراقی مزاحمتی گروہ سید الشہداء بٹالین نے تصدیق کی ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمت کی بارڈری سکیورٹی فورس کی گاڑی پر قابض امریکہ کے فضائی حملے میں اس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی گروہ سید الشہداء بٹالین نے جمعہ کی شب عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر امریکی فضائی حملے میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

عراقی شہداء بریگیڈ کی جہادی کونسل نے ایک بیان کے ذریعے آگاہ  کیا ہے کہ اس کے ایک مجاہد عبداللہ رزاق عنون الصفی عراق اور شام کی سرحدوں پر گشت اور نگرانی کے دوران ان کی گاڑی پر امریکی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے

اخباری ذرائع نے جمعہ کی رات اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیر الزور کے سرحدی قصبے بوکمال سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر العشائر کے علاقے میں ایک فوجی مرکز کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

News ID 1924886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha