19 جون، 2024، 8:19 AM

چین کے عسکری وفد کا ایران کی ملٹری یونیورسٹی کا دورہ، دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ پر اتفاق

چین کے عسکری وفد کا ایران کی ملٹری یونیورسٹی کا دورہ، دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ پر اتفاق

چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایران کی ملٹری یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کا دورہ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ڈین لیفٹیننٹ جنرل وو جیمنگ کی سربراہی میں چینی وفد نے منگل کو تہران میں یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کا دورہ کیا جس کا مقصد اس کے سائنسی، تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔

ایران کی ملٹری یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین ولی وند زمانی نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان دوستی خاص طور پر حالیہ برسوں میں بہت قابل ذکر رہی ہے اور ہم دفاعی اور فوجی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے چینی مہمانوں کو ایران کی ملٹری یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے پاس مختلف سطحوں پر فوجی افسران اور مسلح افواج کے دیگر شعبوں کی افرادی قوت کی تربیت کے میدان میں کافی سائنسی وسائل موجود ہیں۔"

جنرل زمانی نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی میں چین کے فوجی کیڈٹس کے لیے فارسی زبان کے تربیتی کورسز منعقد کرنے کی صلاحیت ہے اور وہ چین کے ساتھ طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وو جیمنگ نے چین اور ایران کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبوں میں گہرے رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے ایران کی ملٹری یونیورسٹی کے دورے سے دوطرفہ فوجی تعلقات کی توسیع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

News ID 1924805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha