16 جون، 2024، 4:51 PM

ایران: بیرون ملک مقیم شہریوں کے لئے 344 بیلٹ بکس قائم کئے گئے

ایران: بیرون ملک مقیم شہریوں کے لئے 344 بیلٹ بکس قائم کئے گئے

بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے لیے دوسرے ممالک میں ووٹ ڈالنے کے لئے 344 سے زیادہ بیلٹ باکسز پر غور کیا گیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے بیرون ملک 14ویں صدارتی انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار  ڈائریکٹر جنرل علی رضا محمودی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایرانی اپنے ملک میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انتخابات کا مسئلہ ان کے لیے اہم ہے۔

اس سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں ایرانی مفادات کے سیکشن نے کہا کہ امریکہ میں موبائل ووٹنگ کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس کے لئے ملک میں 30 سے ​​زائد بیلٹ بکس قائم کیے جائیں گے۔

علی رضا محمودین کے مطابق برطانیہ میں 10 سے زیادہ بیلٹ بکس جبکہ عراق میں 23 بیلٹ ہوں گے۔

صدارتی انتخابات 28 جون کو ایران اور بیرون ملک میں شروع ہوں گے۔ یہ انتخابات 19 مئی کو صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ہونے جا رہے ہیں۔

News ID 1924738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha