14 جون، 2024، 9:41 PM

غزہ جنگ کے بارے امریکہ اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

غزہ جنگ کے بارے امریکہ اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکہ اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

عمان کی وزارت کے بیان کے مطابق بدر بن حمد البوسعیدی اور انتھونی بلنکن کے درمیان ہونے والی فون کال میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

فریقین نے فلسطینی اتھارٹی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل بنانے کے لیے سیاسی اور مالی مدد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عمان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لئے امن کی کوششوں کی حمایت کی جائے۔

News ID 1924691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha