مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ خطرناک علاقائی کشیدگی کو قابو میں لانے کے لیے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔
بدر البوسعیدی نے ہم منصبوں پر زور دیا ہے کہ خطے میں جاری بحران اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق یہ سفارتی رابطے، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خطرات کو روکنے اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں۔
عمانی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سلطنت عمان ہمیشہ کی طرح مذاکرات، تحمل اور پرامن حل پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ نازک حالات میں بھی کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ