16 جون، 2024، 11:32 AM

واشنگٹن صہیونی حکومت کے ساتھ مالی تعاون منقطع کرے، 3 ہزار سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ

واشنگٹن صہیونی حکومت کے ساتھ مالی تعاون منقطع کرے، 3 ہزار سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ

امریکی فوج کے ہزاروں سابق اہلکاروں نے وائٹ ہاوس کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ مالی تعاون کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امریکہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعاون کے خلاف عوام کے احتجاج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عوام کانگریس اور وائٹ ہاوس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کنسورشیم نیوز نے کہا ہے کہ گذشتہ 8 مہینوں کے دوران صہیونی حکومت غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کرچکی ہے۔ امریکہ میں صہیونی حکومت کے خلاف عوامی نفرت اور احتجاج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی انسانی حقوق کی تنظیم نے امریکی فوج کے 3 ہزار سے زائد ریٹائرڈ اہلکاروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں وائٹ ہاوس کی انسانی حقوق مخالف پالیسی پر تنقید کی گئی ہے۔

مہم میں شرکت کرنے والے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بے گناہ لوگوں کا قتل عام روکنے کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ مالی تعاون فوری طور پر ختم کیا جائے۔

احتجاج میں شامل امریکی فوج کے سابق اعلی اہلکار خوان بٹنکار نے کہا کہ وائٹ ہاوس کی پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے میں نے امریکی فوج سے استعفی دیا ہے کیونکہ میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دیتا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی بے گناہوں کے قتل کے جرم میں شریک ہوجاوں۔

News ID 1924725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha