12 جون، 2024، 9:32 AM

صہیونی فورسز کا رفح پر دوبارہ حملہ

صہیونی فورسز کا رفح پر دوبارہ حملہ

صہیونی فورسز نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوا متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود صہیونی حکومت نے دوبارہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر جارحانہ حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں سے فلسطینی شہریوں نے رفح میں پناہ لی ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے انتباہ کے باوجود صہیونی حکومت نے پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق پندرہ لاکھ سے زائد فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ صہیونی حملوں کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی رکا ہوا ہے جس سے پناہ گزینوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کی اپیل کے باوجود اسرائیل پناہ گزین کیمپوں تک امدادی سامان کی رسائی میں رخنے ڈال رہا ہے۔

News ID 1924623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha