5 جون، 2024، 6:50 PM

حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملہ

حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملہ

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی تنصیبات پر راکٹ اور توپخانے کی مدد سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے المالکیہ میں صہیونی فوجی مرکز پر توپخانے کی مدد سے حملہ کیا ہے۔

دراین اثناء صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی فوج پر شدید عوامی دباو ہے جس کی وجہ سے جنوبی لبنان میں صہیونی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی فوج نے سرحدی علاقے میں لبنانی فوجی تنصیبات پر فضائی حملہ کیا ہے۔

News ID 1924508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha