مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی کی شہادت کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ وزارت داخلہ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر میں چار دن پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آج 3 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ صبح 8 بجے سے امیدواروں کی الیکشن کمیشن کے دفتر آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج معروف شخصیات کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا امکان ہے جن میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، آیت اللہ اعرافی، محسن رضائی، حسن روحانی، اسحاق جہانگیری، سعید محمد، محسن ہاشمی اور قائم مقام صدر محمد مخبر شامل ہیں۔
جمعرات کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب تک 137 افراد کاغذات جمع کراچکے ہیں جن میں سے 15 خواتین اور باقی مرد ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 37 کے علاوہ باقی امیدواروں کے کاغذات ناقص ہونے کی وجہ سے مسترد ہوگئے ہیں۔
ایرانی آئین کے مطابق صدارتی امیدوار کو مرد، دیندار، ایرانی شہری، اچھی شہرت کا حامل، جمہوری اسلامی نظام کا معتقد ہونا شرط ہے۔ امیدوار کی عمر کم از کم 40 سال اور زیادہ سے زیادہ 75 سال ہونا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ