24 مئی، 2024، 3:59 PM

عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے کی حمایت، صہیونی حکومت اور جرمنی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے کی حمایت، صہیونی حکومت اور جرمنی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

صہیونی وزیراعظم کی گرفتاری کے ممکنہ فیصلے کی حمایت کے بعد اسرائیل اور جرمنی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے صہیونی وزیراعظم کی گرفتاری کے ممکنہ فیصلے کی حمایت پر صہیونی حکام سیخ پا ہوگئے ہیں۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں تعیینات صہیونی سفیر نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ اسرائیل اپنا دفاع کررہا ہے۔ اگر اپنا دفاع نہ کریں تو ہماری حیثیت ہی ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ جرمنی نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم جاری ہونے کی صورت میں جرمنی عدالت کے فیصلے کی پابندی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جرمنی کے بیان کا مطلب یہ ہوگا کہ صہیونی وزیراعظم جرمنی کا دورہ کریں تو برلن ان کو گرفتار کرلے گا۔

News ID 1924267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha