16 مئی، 2024، 3:24 PM

عراقی مزاحمتی فورسز کا صیہونی نیواتیم ایئربیس پر میزائل حملہ

عراقی مزاحمتی فورسز کا صیہونی نیواتیم ایئربیس پر میزائل حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے اہم اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، عراق کے مزاحمتی گروپ نے  اسرائیلی رجیم کی نیواتیم ایئربیس سمیت کئی دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

یمن اور عراق کی مزاحمتی فورسز نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے  ایلات کی بندرگاہ کو متعدد بار نشانہ بنایا۔

دوسری طرف غاصب اسرائیل غزہ کے گنجان آباد علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں کے ذریعے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اس سفاک رجیم نے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی ت بند کر دیا ہے۔

News ID 1923981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha