مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں فلسطین کا سرکاری سطح پر سفارت خانہ قائم کرنے کے علاوہ عالمی سطح پر سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر مسئلہ فلسطین کے لئے اہم اقدامات انجام دئیے ہیں۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے مذاکرات کے کئی دور منعقد ہوچکے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت جیسے ممالک کے ساتھ ایران کے تجارتی روابط بڑھ گئے ہیں۔ چابہار بندرگاہ ایک اہم تجارتی مرکز ثابت ہوسکتا ہے۔ ایران امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے میں تجارتی تعاون کے لئے اقدامات انجام دیتا رہے گا۔ امید ہے کہ بھارت امریکی غیر قانونی پابندیوں کی پروا کئے بغیر ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔
عراقی کردستان کے حکمران بارزانی کے دورہ ایران کے حوالے سے کنعانی نے کہا کہ ایران عراق سمیت دیگر ہمسایہ ممالک اور حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کی بنیادیں مضبوط ہیں۔ داعش کے خلاف مشترکہ کاروائیاں اس حقیقت کی بخوبی عکاسی کرتی ہیں۔
کنعانی نے مزید کہا کہ ایران اور عراق مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ