6 مئی، 2024، 9:44 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

عرب میڈیا نے عراقی کردستان کے سربراہ کے دورہ ایران اور صدر رئیسی سے ملاقات کو نہایت اہم قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: عرب میڈیا نے عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی کے دورہ ایران اور خطے کی حساس صورتحال میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کو خصوصی طور پر کوریج  دی ہے۔

 ان ذرائع ابلاغ نے خطے میں امن کو مضبوط بنانے کے لیے تہران اور اربیل کے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کے عزم کی طرف اشارہ کیا۔ 

البتہ بعض عرب ذرائع ابلاغ نے حسب سابق اپنی پیشہ ورانہ شیطنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارزانی کے دورے کو ایران کی عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے تناظر میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

سعودی چینل الحدث نے بارزانی کے دورہ ایران کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا: بارزانی کے دفتر کے ایک ذریعے نے اس دورے کو دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ گزشتہ 11 سالوں میں بارزانی کا ایران کا یہ پانچواں دورہ ہے۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

چینل کردستان 24 نے بھی ایک ویڈیو کلپ شائع کرتے ہوئے خبر دی: ایرانی حکام نے تہران میں عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی کا استقبال کیا۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

کرد نیوز ویب سائٹ روداو نے بھی بارزانی کے دورہ ایران کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ بارزانی ایرانی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں تہران اور اربیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔ بارزانی کا ایران کا آخری دورہ دو سال قبل ہوا تھا۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

روزنامہ "بغداد الیوم" نے ایرانی صدر اور عراقی کردستان کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس ملاقات میں فریقین نے اچھی ہمسائیگی اور مشترکہ مفادات کے اصول پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی سطح میں اضافے پر اتفاق کیا۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

مڈل ایسٹ نیوز کے عربی سیکشن نے بھی اس حوالے سے خبر دی ہے: بارزانی ایران کے اس دورے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دورہ بغداد کے  اعلی حکام کے ساتھ وسیع مذاکرات کے بعد انجام پایا ہے۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

موازین نیوز نے بارزانی کے دورہ ایران کے بارے میں خبر دی ہے: عراقی کردستان کے سربراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران پہنچے ہیں۔ بارزانی ایران کے اعلیٰ حکام بالخصوص سپریم لیڈر سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

عراق کے الغدیر چینل نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر ایرانی صدر کے ساتھ بارزانی کی ملاقات کی تصاویر شائع کیں۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

شفق نیوز نے اس ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی: رئیسی اور بارزانی نے اپنی مشترکہ ملاقات میں ایران، عراق اور عراقی کردستان کے درمیان ہم آہنگی کے مسئلے پر اتفاق کیا جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو مضبوط کرنا ہے۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

ایکس پلیٹ فارم پر شائع ہونے والی ایک اور رپورٹ میں روداو نیوز سائٹ نے بارزانی کے دورہ ایران کے حوالے سے عراقیوں کے خیالات کا جائزہ لیا ہے۔عراقی شہریوں کے انٹرویوز کے اس مجموعے میں کہا گیا ہے: عراقی عوام بارزانی کے دورہ ایران کے بارے میں پرامید ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ دورہ عراق اور عراقی کردستان کی سلامتی اور مفادات کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

بارزانی کا دورہ ایران، عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

News ID 1923794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha