4 مئی، 2024، 8:34 AM

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے خلاف ہڑتال شروع کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی فورسز غزہ کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی مکانات پر حملے کررہی ہیں۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی تعلیمی درسگاہوں میں مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد اور توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے طلباء کے خلاف پولیس کی کاروائیوں کے خلاف ہڑتال شروع کی ہے۔

مختلف امریکی ریاستوں میں حکام نے طلباء کے خلاف پولیس کو سخت کاروائی کا حکم دیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں طلباء کی گرفتاری کی خبریں آرہی ہیں۔

امریکہ میں صہیونیت مخالف طلباء مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

ترکی، جرمنی اور فرانس میں طلباء نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء "ہم سب غزہ ہیں" کا نعرہ لگارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم طلباء نے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا۔

News ID 1923735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha