27 اپریل، 2024، 1:10 PM

امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں صہیونیت مخالف مظاہرے عروج پر

امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں صہیونیت مخالف مظاہرے عروج پر

امریکی یونیورسٹیوں سے شروع ہونے والے صہیونیت مخالف مظاہرے یورپی ممالک کی درسگاہوں تک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے شدت پکڑ لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے شروع ہونے والے مظاہرے یورپی یونیورسٹیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کے روز امریکہ اور یورپی میں تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات نے بڑے پیمانے پر فلسطین میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے۔

لندن کے یو سی ایل کالج اور واریک یونیورسٹی کے علاوہ فرانس کی معروف تعلیمی درسگاہ سوربن میں طلباء نے صہیونزم کے خلاف شدید مظاہرے کئے۔

دونوں تعلیمی اداروں میں طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ فرانس میں طلباء کی تنظیم نے اسرائیل سے وابستہ تعلیمی اداروں سے تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازین فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کا خاتمہ بھی طلباء کا مطالبہ تھا۔

احتجاج کرنے والے کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور صہیونزم کے خلاف نعروں پر متشمل پلے کارڈز تھے۔ طلباء نے فرانس کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر سخت تنقید کی۔

فرانسیسی سیاسی جماعت کے سربراہ ژان لوک ملانشن نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1923598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha