مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ جب تک غزہ کے زیرزمین ٹنل باقی ہیں، اسرائیل کو حماس کے خلاف فتح ملنا ناممکن ہے۔
اخبار نے مزید کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ پر حماس ہی حاکم ہوگی۔ زیر زمین ٹنل کی وجہ سے جنگ ختم ہوتے ہی حماس خود کو سنبھال لے گی اور غزہ پر حاکم ہوگی۔
اخبار کے مطابق امریکی نے صہیونی حکام پر واضح کردیا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو رفح سے نکالنے کا کوئی جامع منصوبہ نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو رفح میں قتل عام سے باز رکھنے کا واحد ذریعہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ جنگ کے بعد دوبارہ خود کو سنبھالے اور غزہ کی حکومت ہاتھ میں لے۔
آپ کا تبصرہ