19 اپریل، 2024، 9:02 PM

تہران کے عوام کا نماز جمعہ کے بعد حالیہ جوابی کاروائی کی حمایت میں مارچ

تہران کے عوام کا نماز جمعہ کے بعد حالیہ جوابی کاروائی کی حمایت میں مارچ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے جائز دفاع کو سراہتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف غم و غصے کا کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے انقلاب اسکوائر تک ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مارچ کیا جن میں "مرگ بر اسرائیل، "فلسطین آزاد ہوگا"، "اگلا طمانچہ چھٹی کا دودھ یاد دلائے گا" کے نعرے درج تھے۔ 

مارچ کے شرکاء نے غزہ میں غاصب صیہونی رجیم کی فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں  نعرے لگائے۔

مارچ کے اختتام پر اسرائیل کے جرائم  وحشیانہ حملوں کی مذمت میں قرار داد پاس کی۔ جس میں ایران کی جوابی کاروائی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ایران کے عوام آخری فتح تک فلسطین کے ساتھ رہیں گے اور صیہونی رجیم کے ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ غاصب رجیم کے آئرن ڈوم کی ناکامی اور اس کے حامیوں کی شکست نے عالمی منظر نامے کی موجودہ سیاسی اور فوجی مساوات کو درہم برہم کر دیا۔ لہذا آج، ہم سب کا فرض ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور ملک کی مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں۔

News ID 1923430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha