13 اپریل، 2024، 11:46 PM

لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ:

"یا رسول اللہ" کوڈ ورڈ کے ساتھ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

"یا رسول اللہ" کوڈ ورڈ کے ساتھ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرواسپیس فورس کے سپوتوں نے "وعدہ صادق" کارروائی کا آغاز"یا رسول اللہ" کے کوڈ ورڈ کے ساتھ کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اسرائیلی اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملہ شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں کئی ڈرون طیارے فضا میں نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا اینڈ ایکسیوس نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی میڈیا نے بھی حنظلہ ہیکنگ گروپ کی طرف سے صیہونی حکومت کے ریڈاروں کی ہیکنگ کی خبر دی ہے۔

 ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کی تصدیق

اسلامی جمہوری ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تنصیبات پر باقاعدہ اور وسیع ڈرون حملے شروع ہوگئے ہیں۔

 صہیونی فضائی حدود بند

ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کردیا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ صرف ڈرون طیاروں تک محدود نہیں بلکہ کروز میزائل کی شکل میں بھی ہوگا۔

دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اس سلسلے میں امریکہ سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور کئی فوجی مشیروں کی شہادت کے بدلے میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

ایران حملوں کی خبریں منتشر ہونے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

صہیونی حکام نے مقبوضہ فلسطین میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے لوگوں کی غیر ضروری رفت و آمد پر پابندی عائد کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں حکم دیا گیا ہے کہ اپنی روانگی ملتوی کریں۔ 

ذرائع کے مطابق کل بن گوریان ائیرپورٹ کے علاوہ حیفا، نتانیا اور اشدود کی بندرگاہیں بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایرانی حملوں کا سو فیصد مقابلہ نہیں کرسکتے، صہیونی فوجی ترجمان 

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے حملے کا جواب دینے کے لئے صہیونی آرمی اور فضائیہ مکمل الرٹ ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون طیاروں کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی تاہم عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ ایرانی حملوں کا سو فیصد دفاع ممکن نہیں ہے۔

ایرانی وزیردفاع: اسرائیل کو ایران کے خلاف حملوں کے لئے اپنی سرزمین دینے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

جوبائیڈن کو حالات سے باخبر کیا جارہا ہے، ایرانی حملے کے بعد امریکی ردعمل

 امریکہ نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے مشیر اور ان کے معاون صدر جوبائیڈن کو مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال سے جلد باخبر کریں گے۔

اس سے پہلے نیویارک ٹائمز نے امریکی اعلی اہلکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران ڈرون طیاروں کو میزائلوں کے ساتھ ہماہنگ کرکے حملہ کرسکتا ہے۔

دراین اثناء امریکی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ڈرون طیاروں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے صبح سات بجے تک اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے ارکان زیر زمین چلے گئے

الجزیرہ کے رپورٹر: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ اس وقت تل ابیب میں وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں ایک مضبوط زیر زمین پناہ گاہ میں اسرائیل کے خلاف ایران کے انتقامی حملوں کے جہتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد کے مناظر

دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد منھ توڑ جواب کے طور پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔

لبنان کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا

لبنان کی وزارت محنت اور ٹرانسپورٹ: لبنان کی فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے احتیاطی تدابیر کے لیے عارضی طور پر بند کر دی جائیں گی۔

مقبوضہ علاقوں کی جانب 100 سے زائد ڈرونز حملہ

الجزیرہ نے صہیونی فوج کے حوالے سے نقل کیا ہے: ایران سے براہ راست مقبوضہ علاقوں پر 100 سے زیادہ ڈرون فائر کیے گئے۔

صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی نظام میں خلل

المیادین، امریکی بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ بیک وقت میزائل اور ڈرون حملوں سے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، امریکی صدر تھوڑی دیر بعد خطاب کریں گے

 شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی حملے شروع ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے حملے شروع ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کچھ لمحات بعد خطاب کریں گے اور تل ابیب پر ایرانی حملوں کے حوالے سے واشنگٹن کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق ہے، ایرانی نمائندہ برائے اقوام متحدہ

شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کئے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور ہر ملک کو اس کی خودمختاری پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا حملہ دمشق میں دہشت گرد حملوں کا جواب ہے۔

ایروانی نے انتباہ کیا کہ اگر صہیونی حکومت دوسری غلطی کرے تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور مہلک ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہے لہذا امریکہ اس سے دور رہے۔

ایرانی ڈرون طیاروں مقبوضہ علاقوں میں پہنچنا شروع

اسرائیل، مختلف علاقوں میں زوردار دھماکے، کئی مقامات پر آگ لگ گئی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایران کی جانب سے حملے کے بعد مختلف علاقوں میں آگ لگنے کی تصاویر منتشر کی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے یروشلم میں ایرانی ڈرون طیاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جو یروشلم کی فضاوں پر محو پرواز ہیں۔

ایرانی ڈرون طیاروں کے فضاوں میں نمودار ہوتے ہی صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے دفاعی سسٹم کو بھی فعال کرکے ایرانی ڈرون طیاروں پر حملہ شروع کیا ہے۔

اسرائیل پر حملے کی حمایت میں ایران بھر میں اجتماع

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے حملے کے بعد ایرانی عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسلامی، رہبر انقلاب اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

"یا رسول اللہ" کوڈ ورڈ کے ساتھ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

فلسطین اسکوائرپر اور تہران یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کرنے والوں کے ہاتھوں میں حزب اللہ اور فلسطین کے پرچم اور " نصر من اللہ وفتح قریب" کی تختیاں تھیں۔

اسرائیل پر حملے کی حمایت میں اہواز میں اجتماع

مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کے بعض اہداف پر IRGC کے میزائل حملے کی حمایت میں اہواز کے عوام کا ایک پرجوش اجتماع حسینیہ عاشقان ثاراللہ کے سامنے منعقد۔

"یا رسول اللہ" کوڈ ورڈ کے ساتھ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ

بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایران کے حملے کا جواب نہ دینے کا مشورہ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی یے کہ بائیڈن نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین پر ایران کے حملے کا جواب نہ دیں جو یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بدلے میں آج رات کیا گیا۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، ایران کی پاسداران انقلاب نے اتوار کو علی الصبح درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی رجیم نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت تباہ اور اس کے اندر موجود تمام افراد شہید ہوگئے۔

اہم ترین فضائی اڈے کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

نقب میں غاصب صیہونی حکومت کے اہم ترین فضائی اڈے کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

چین کے سرکاری اخبار "گلوبل ٹائمز": ایران نے حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ایران کے میزائل اور ڈرون ردعمل پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران نے اپنی حکمت عملی کے ساتھ اسرائیل کے خلاف کاروائی کر کے اسرائیل کے اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

المیادین نے خبر دی ہے کہ سلامتی کونسل آج اسرائیل پر ایران کے فوجی حملے کے معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

الجزیرہ نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایرانی حملے کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کی رامون ایئربیس پر میزائلوں کی بارش

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صحرائے نیگیف میں واقع اسرائیلی رامون ایئربیس پر سات میزائل داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، پاسداران انقلاب اسلامی نے آج علی الصبح درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام

News ID 1923283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 14:50 - 2024/04/15
      1 0
      🇮🇷ﻧَﺼْﺮٌ ﻣِّﻦ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﻓَﺘْﺢٌ ﻗَﺮِﻳﺐٌ