18 جون، 2025، 10:02 PM

مقبوضہ علاقے چھوڑ دیں یا مرنے کے لئے تیار ہوجائیں، سپاہ پاسداران کی صہیونیوں کو وارننگ

مقبوضہ علاقے چھوڑ دیں یا مرنے کے لئے تیار ہوجائیں، سپاہ پاسداران کی صہیونیوں کو وارننگ

سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیلی فوج کا دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو مرنے یا مقبوضہ علاقوں کو ترک کرنے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق 3 آپریشن کے 12 ویں مرحلے کے بارے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے کامیاب میزائل حملہ کرکے اسرائیلی دفاعی نظام کو تہس نہس کردیا ہے۔ اس وقت مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں میں ایرانی میزائل اور ڈرون پرواز کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر داغنے کے لئے مزید میزائل تیار کیے ہیں۔ شہید جنرل سلامی کے آرمانوں کو پورا کرتے ہوئے اسرائیلیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے تاکہ ان کو جرائم کی سزا دی جائے۔ اسرائیل کے خلاف کاروائی ایک سیکنڈ کے لئے بھی رک نہیں سکے گی۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب نے صہیونی آبادکاروں کو وارننگ دی ہے کہ اپنی زندگی بچاکر مقبوضہ علاقوں سے نکل جائیں یا مرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

News ID 1933659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha