مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کے خلاف میزائل حملوں کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی بڑی تعداد مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یا علی ابن ابی طالب" کے رمز کے ساتھ شروع ہونے والے اس آپریشن میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے عید غدیر کی شام کو میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ