15 جون، 2025، 1:05 AM

تہران کے شمال و جنوب میں ایندھن کے ذخائر پر صہیونی حملہ، صورتحال قابو میں ہے، وزارت پیٹرولیم

تہران کے شمال و جنوب میں ایندھن کے ذخائر پر صہیونی حملہ، صورتحال قابو میں ہے، وزارت پیٹرولیم

ایرانی وزارتِ پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران کے دو مقامات پر ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے تہران کے شمال میں واقع ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

وزارت تیل کے بیان کے مطابق ان حملوں میں شمالی تہران کے علاقے شهران میں واقع ایک آئل ڈپو اور جنوبی تہران میں ایک ایندھن ذخیرہ کرنے والا ٹینک نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فورا بعد امدادی اور عملیاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان دونوں تنصیبات میں ایندھن کی مقدار زیادہ نہیں تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان یا دھماکہ نہیں ہوا۔

مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

News ID 1933520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha