مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی وزیردفاع نے مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کرسکتا ہے۔
دراین اثناء صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران میں یورنئم کی افزودگی کے مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پورے مشرق وسطی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ