3 مئی، 2024، 12:51 PM

شام، صہیونی طیاروں کا دمشق کے نواحی علاقے پر حملہ

شام، صہیونی طیاروں کا دمشق کے نواحی علاقے پر حملہ

صہیونی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقے میں رہائشی مکانات پر حملہ کرکے کئی شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الحدث کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دمشق ائیرپورٹ کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میں صہیونی طیاروں نے حملہ کیا۔

صہیونی حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شام اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ صہیونی فوج نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے سات فوجی مشیروں کو شہید کردیا تھا۔

ایران نے اپنے حق دفاع کے تحت اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔

News ID 1923716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha