13 اپریل، 2024، 4:27 PM

عراقی وزیر اعظم سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

عراقی وزیر اعظم سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

عراقی وزیر اعظم محمد الشیاع السودانخ امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی وزیراعظم محمد شیعا السودانی کچھ دیر پہلے بغداد سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوگئے۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے: السودانی ایک پارلیمانی اور نجی شعبے کے وفد کی سربراہی میں امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

قبل ازیں عراق کے سیاسی تجزیہ کار حازم الباوی نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیعا السودانی کو اپنے دورہ امریکہ کے دوران بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اقتصادی، فوجی اور اسٹریٹجک معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: عراق سے غیر ملکی افواج کا انخلا امریکی فریق کے ساتھ سودانی مذاکرات کی ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے۔ ان مذاکرات میں وزیر اعظم کو امریکی فریق کو یاد دلانا چاہیے کہ 2011 کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں کی عدم موجودگی کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی: امریکہ عراق میں ڈالر کا بحران پیدا کر رہا ہے اور یہ مسئلہ بھی سودانی کے دورہ امریکہ کے دوران حل ہونا چاہیے۔

الباوی نے واضح کیا: جن دیگر مسائل پر بات کی جائے گی ان میں عراق کی خودمختاری کے معاملات اور اس کے پڑوسیوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اس ملک کے تعلقات ہوں گے کہ امریکی ان مسائل میں ہمیشہ مداخلت کرتے ہیں۔

News ID 1923274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha