مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد تہران کے فلسطینی اسکوائر پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس حملے میں لبنان میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی سمیت سات افراد شہید ہوئے۔
اس احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں چند حماسی اور رزمیہ کلپس چلائے گئے جس کے بعد معروف حافظہ قرآن حنانہ خلفی کی طرف سے ایک متن پڑھا گیا۔
ریلی کی اپڈیٹس جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ