1 اپریل، 2024، 8:47 PM

شام کے وزیر خارجہ کی دمشق میں ایرانی سفیر سے ملاقات

شام کے وزیر خارجہ کی دمشق میں ایرانی سفیر سے ملاقات

صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے  بتایا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ایرانی سفارت خانے میں سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا حملہ ایران اور شام کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ 

اس ملاقات میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے بھی تاکید کی کہ ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کی جارحیت صیہونی حکومت کی فطرت کو ظاہر کرتی ہے جو بین الاقوامی قوانین پامال کرتے ہوئے اپنے شوم مقاصد کے حصول کے لئے ہر طرح کے غیر انسانی اقدامات پر اتر آتی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم شام کی مزاحمتی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صیہونی حکومت کے جرائم سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے شام کے ٹی وی چینل نے دمشق کے علاقے المزہ میں ایک عمارت پر صیہونی حکومت کی نئی جارحیت سے آگاہ کیا تھا۔ 
شام کی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی تھی: آج شام تقریباً پانچ بجے اسرائیلی دشمن نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو مقبوضہ شامی گولان کے اطراف سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور تباہ ہو گئی اور اندر موجود تمام افراد شہید یا زخمی ہو گئے۔ تاہم متاثرین کو ریسکیو  کرنے کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے میں لبنان اور شام میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

News ID 1923012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha