26 مارچ، 2024، 5:19 PM

تہران، اجتماع کو غزہ کے چھے سو شہیدوں کی تصاویر سے سجایا گیا

تہران، اجتماع کو غزہ کے چھے سو شہیدوں کی تصاویر سے سجایا گیا

غزہ کے 30 ہزار شہداء میں سے چھے سو شہیدوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں تاکہ اس عظیم اجتماع کے شرکاء اور مہمان یہ تصاویر اپنے ہمراہ رکھ سکیں۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، غزہ کی پٹی میں بچوں کے قتل عام اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو شروع ہوئے چھے ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ 
اس وحشیانہ حملے میں 33 ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

 دوسری جانب امام حسن کے یوم ولادت کی مناسبت سے عظیم اجتماع آج تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں تہران بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اس عظیم اجتماع کے منتظمین نے  شرکاء سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر غزہ کے شہداء میں سے کسی ایک کی تصویر لگائیں۔

News ID 1922858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha