26 مارچ، 2024، 4:48 PM

حماس کے سربراہ اور ایرانی وزیر خارجہ کی تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس:

ایران فلسطین کی حمایت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے

ایران فلسطین کی حمایت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے

تہران میں پریس کانفرنس کے دوران حماس کے سربراہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلہ تاریخی اور فیصلہ کن موڑ پر ہے ایران فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ایران فلسطین قوم کی حمایت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلہ تاریخی اور فیصلہ موڑ پر پہنچ چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے دوران فلسطینی عوام نے استقامت اور بہادری کی مثال قائم کی جو ظلم و بربریت اور نسل کشی کے خلاف ہماری سربلندی کی دلیل ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے بھاری سرمایہ لگانے کے باوجود غزہ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور اس کے فوجی اہداف ناکام ہوگئے ہیں۔ آج بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل کو تنہائی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے اگرچہ تاخیر کے ساتھ قرارداد منظور کی گئی تاہم اس میں کچھ خامیاں موجود ہیں۔ یہ قرارداد دلیل ہے کہ صہیونی حکومت عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کررہی ہے۔ یہ کامیابی مقاومت اور امت مسلمہ کے عمل کا نتیجہ ہے۔

News ID 1922856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha