6 اگست، 2021، 1:17 PM

فلسطینی مسلمانوں کی 12 روزہ جنگ میں استقامت سے مسلمانوں کو سربلندی نصیب ہوئی

فلسطینی مسلمانوں کی 12 روزہ جنگ میں استقامت سے مسلمانوں کو سربلندی نصیب ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی 12 روزہ جنگ میں استقامت سے مسلمانوں کو عزت اور سربلندی نصیب ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی 12 روزہ جنگ میں استقامت سے مسلمانوں کو عزت اور سربلندی نصیب ہوئی۔ فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کل ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

قالیباف نے اس ملاقات میں سیف القدس جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف القدس جنگ نے ثابت کردیا کہ فلسطینی عوام کی غاصب صہیونی حکومت پر مکمل فتح نزدیک ہے اور ہم سیف القدس جنگ میں فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران خطے کے مظلوم  عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ہم اپنے فلسطینیوں بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات قائم کرنے سے ایران پر کوئي اثر نہیں پڑےگا ، ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نے بھی ایران کی بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت کا سلسلہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی تک جاری رہےگا۔

News ID 1907678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha