26 مارچ، 2024، 3:58 PM

غزہ: صیہونی حکومت کے الشفا ہسپتال کے اطراف پر ہوائی حملے جاری، تیس فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی حکومت کے الشفا ہسپتال کے اطراف پر ہوائی حملے جاری، تیس فلسطینی شہید

غزہ میں شفا ہسپتال کے قریب ایک رہائشی مکان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے نتیجے میں 30 ​​فلسطینیوں کی شہادت کے جواب مزاحمتی فورسز نے قابض فوج کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں شفا ہسپتال کے قریب ایک رہائشی مکان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

فلسطینی مزاحمت کے ایک قریبی ذریعے نے المیادین نیوز چینل کو بتایا کہ شفا میڈیکل کمپلیکس کے اطراف میں مزاحمتی فورسز اور قابض فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

اس ذریعے کے مطابق شفا ہسپتال کے جنوب اور جنوب مشرق میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جہاں صیہونی فوج ہر متحرک چیز کو فضا اور زمین  سے نشانہ بنا رہی ہے۔

تاہم مزاحمتی فورسز نے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے اور شفا ہسپتال کے اطراف میں موجود آلات کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج شفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے ساتھ وہاں قتل و غارت گری اور گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوی غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ، بیت حانون اور بیت لاہیا کو صیہونی فوج کے فضائی اور آرٹلری حملوں کا سامنا ہے۔

News ID 1922851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha