26 مارچ، 2024، 9:36 AM

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایران کا دورہ کریں گے

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایران کا دورہ کریں گے

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ آج سیاسی دورے پر تہران پہنچیں گے جہاں وہ غزہ جنگ کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل کو ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کے اعلی رہنما اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام کو فلسطین کی صورتحال اور غزہ کی جنگ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

حماس کے سربراہ اپنے تہران دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 

اسماعیل ہنیہ کا سفر اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔

News ID 1922847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha