23 مارچ، 2024، 3:16 PM

عرب ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی مخالفت

عرب ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی مخالفت

قاہرہ میں چھے عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ چھے عرب ممالک نے مصر میں اجلاس کے دوران غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت کی ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر، سعودی عرب، اردن، قطر، عرب امارات اور فلسطین کے مشترکہ اجلاس کے دوران شریک ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے اجلاس میں شریک ممالک کے مشترکہ بیان کو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین اور غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد بھیجنے پر تاکید کی ہے۔ اجلاس کے دوران فلسطینیوں کو اپنے آبائی وطن سے جبری باہر کرنے کی مخالفت کی گئی اور تاکید کی گئی کہ فلسطین میں صلح کے قیام کے لئے صہیونی حکومت اپنی کاروائیوں کو فوری طور پر روک دے۔

News ID 1922777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha