22 مارچ، 2024، 3:11 PM

فلسطینیوں کی اکثریت طوفان الاقصی سے راضی، سروے رپورٹ

فلسطینیوں کی اکثریت طوفان الاقصی سے راضی، سروے رپورٹ

فلسطینی ادارے کے سروے کے مطابق غزہ پر صہیونی جارحیت کے کئی مہینے گزرنے کے باوجود غرب اردن اور غزہ کے فلسطینی طوفان الاقصی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ مہینوں سے صہیونی فورسز کی جانب سے شدید حملوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد طوفان الاقصی آپریشن کی حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی ادارے کی جانب سے 5 سے 10 مارچ کے درمیان غرب اردن اور غزہ میں طوفان الاقصی کے بارے میں سروے کیا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے طوفان الاقصی کی حمایت کا اظہار کیا ۔

سروے کے مطابق 71فیصد فلسطینیوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصی آپریشن کی حمایت کی اور اس کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔

فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل سٹڈیز اور سروے کی رپورٹ کے مطابق 62 فیصد فلسطینیوں نے غزہ کی جنگ میں حماس کی فتح کی پیشنگوئی کی جبکہ 72 فیصد نے کہا کہ غزہ کی جنگ جاری رہنا بین الاقوامی سطح پر خودمختار فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے رائے عامہ ہموار ہونے کا باعث ہے۔

سروے کے مطابق 70 فیصد نے رفح اور مصر کے درمیان دیوار بنانے کی صورت میں بھی غزہ میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ 73 فیصد نے غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کو حکومت دینے کی امریکی اور عرب ممالک کی تجویز کی مخالفت کردی۔

سروے میں شامل افراد میں سے 83 فیصد نے یمنی فوج کی جانب سے بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت سے متعلق کشتیوں کو نشانہ بنانے  پر رضایت کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق ایک فیصد شرکاء نے غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے امریکی حکومت کے کردار پر رضایت کا اظہا رکیا۔

News ID 1922756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha