19 دسمبر، 2023، 11:27 AM

51 فیصد امریکی جوان صہیونی حکومت کے خاتمے کے حامی، سروے رپورٹ

51 فیصد امریکی جوان صہیونی حکومت کے خاتمے کے حامی، سروے رپورٹ

ہارورڈ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق امریکی جوان طبقہ اسرائیل کی حمایت ختم کرنے اور مقبوضہ علاقوں کو ان کے اصلی باشندوں کے حوالے کرنے کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے نیشنل ریویو نے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بزرگ شہریوں میں اسرائیل کے لئے زیادہ حمایت کے باوجود جوان طبقہ صہیونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا حامی ہے۔

سروے کے مطابق 24 سے 35 سال کی عمر کے 31 فیصد، 35 سے 44 سال کی عمر کے 24 فیصد اور 44 سے 55 سال کی عمر کے 15 فیصد افراد نے صہیونی حکومت کے خاتمے کی حمایت کی۔

یونیورسٹی کے سروے کے مطابق 32 فیصد امریکی جوان فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں جبکہ 17 فیصد کے مطابق عرب ممالک کو فلسطینی باشندوں کو اپنے ممالک میں جگہ دینا چاہئے۔

مجموعی طور سروے میں شرکت کرنے والوں میں سے 60 فیصد نے دو ریاستی حل کی حمایت کی۔
سروے کے مطابق 18 سے 24 سال کے جوانوں میں سے فیصد نے کہا کہ طوفان الاقصی گذشتہ دہائیوں کے دوران اسرائیلی مظالم کا فطری ردعمل ہے جبکہ 60 فیصد نے اتفاق کیا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی میں مصروف ہے۔

67 فیصد جوانوں کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جنگی جرائم میں ملوث مجرم کی طرح سلوک کرنا چاہئے۔ سروے کے مطابق 18 سے 24 سال کے جوانوں نے کہا کہ یہودی ظالم ہیں۔

سروے کے نتائج سے ظاہر ہورہا ہے کہ امریکی جوان غزہ کی جنگ کے حوالے سے حالات پر نگاہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ سروے 13 اور دسمبر کو کیا گیا تھا جس میں 2034 افراد نے اپنی رائے دی تھی۔

News ID 1920694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha