21 مارچ، 2024، 1:45 PM

اسرائیل، نتن یاہو مخالف مظاہروں میں شدت، تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند

اسرائیل، نتن یاہو مخالف مظاہروں میں شدت، تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند

صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ احتجاجا بند کردی اور نتن یاہو سے حما س کے ساتھ صلح کی اپیل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت لاتے ہوئے دارالحکومت کی سب سے بڑی سڑک بند کردی ہے۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ حما س کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر تھے جن جنگ مخالف اور صلح کے حق میں نعرے درج تھے۔ ایک بینر پر لکھا ہوا تھا کہ نتن یاہو کی ذمہ داری ہے کہ معاہدے کے بغیر دوحہ سے واپس نہ آئیں۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلا غ اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں مذاکرات میں مصروف صہیونی وفد اور جنگی کابینہ کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ چینل 13 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج میں یرغمالیوں کے کیس کے مسئول اور حکومتی وزراء کے درمیان مذاکراتی وفد کے اختیارات کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ حکومتی اراکین نے مذاکراتی وفد کے اختیارات میں کافی حد تک کمی کردی ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے جب تک مذاکراتی وفد مزید اختیارات نہ دیے جائیں ، مذاکرات کا عمل کامیاب نہیں ہوگا۔

News ID 1922737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha