مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور قابض فوج کی پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔
غزہ کے دفتر اطلاعات کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج شفا ہسپتال کی عمارت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حالیہ حملوں سے پہلے شفا اسپتال کمپلیکس میں 7000 سے زیادہ مریض اور بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شفا ہسپتال کمپلیکس پر اپنے وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک اس نے 90 فلسطینی شہریوں کو شہید اور تقریباً 300 کو گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق گرفتار کیے گئے ان 300 افراد میں سے 160 کو نام نہاد تحقیقات کے لیے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ