مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شمالی سرحدوں پر لبنان سے مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے حملوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صہیونی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی سرحد پر واقع قصبے المنارہ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
طوفان الاقصی کے بعد غزہ اور شمالی سرحدوں پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں سینکڑوں صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتا ہے تاہم مبصرین کے مطابق اسرائیل کے فراہم کردہ اعداد وشمار قابل اطمینان نہیں ہیں کیونکہ اسرائیل معمولا اپنے نقصانات کو کم کرکے پیش کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ